لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ سے نورا فتیحی نے کیسے جان بچائی؟
آگ نے معروف شوبز شخصیات کے گھروں کو بھی تباہ کر دیا،شوبز کی سرگرمیاں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نےنامورشوبزستاروں کوبھی متاثرکیاہے جن میں بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوراافتیحی نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فوری طور پر اپنے مقام سے نکلنے کے لیے کہا گیا۔
نورافتیحی نے مزید بتایاکہ میں اس وقت لاس اینجلس میں ہوں اور یہ جنگلاتی آگ واقعی پاگل پن ہے،میں نے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی،ہمیں پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا، میں نے جلدی سے اپنا سامان پیک کیا اور یہاں سے نکل رہی ہوں،میں ایئرپورٹ کے قریب جا رہی ہوں کیونکہ میری آج فلائٹ ہے اور امید ہے کہ یہ کینسل نہ ہو،یہ صورتحال بہت ڈراؤنی ہے،میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں۔
نورافتیحی نے ایک اور کہانی میں موجودہ صورتحال کی جھلک پیش کرتے ہوئے لکھا"لاس اینجلس کی آگ بہت خطرناک ہے،دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔"
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی آگ کے متاثرین کے لیے اپنی تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاتھاکہ رات بھر محنت کرنے والے فائرفائٹرز کا شکریہ، آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے معروف شوبز شخصیات کے گھروں کو بھی تباہ کر دیا ہے، آگ کے باعث شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور کئی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں، شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ پھیلنے والی آگ نے خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں گھروں کو نقصان پہنچایا جہاں کئی معروف شخصیات کے بھی گھر ہیں۔