پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب گیند لگنے سے زخمی ہوگئے 

Jan 10, 2025 | 14:58:PM
پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب گیند لگنے سے زخمی ہوگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز)ویسٹ انڈیز اور پاک شاہین کے3 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

علی زریاب فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، علی زریاب کو  سٹریچر پرگراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔

مزید پڑھیں :صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی

دوسری جانب دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ حسیب اللّٰہ کے ہاتھ پر گیند لگی، جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے آئے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر 2 ٹیسٹ کی سیریز کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔