بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق نااہل چوروں کے پہلے ایک سال19ء-2018ء کا موازنہ شہباز شریف کے پہلے ایک سال سے کرلیں جواب مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بزدار کے پہلے ایک سال کا موازنہ کریں اور مریم نواز کے ایک سال کا موازنہ کریں جواب مل جائے گا۔