بگ بیش لیگ میں بیٹر کے زور دار شارٹ سے بگلا ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ میں بیٹر کے زور دار شارٹ سے بگلا ہلاک ہو گیا جس سے 1983 کےواقعہ کی یاد تازہ ہوگئی۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلتے ہوئے انگلش پلیئر جمیز وینس نےمیلبورن سٹارز کے تیز گیند باز جوئل پیرس کی گیند پر زور دار شارٹ کھیلا جو بگلے کو لگنے سے ہلاک ہو گیا، سکیورٹی اہلکار بگلے کو اٹھا کر باہر لیکر گئے،ونس نے 44 گیندوں پر 53 رنز بنائے لیکن سکسرز کی شکست کو نہ روک سکے۔
مزید پڑھیں:صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی
بدقسمت واقعے نے 1983 میں میجر لیگ بیس بال کی یادیں تازہ کر دیں جب نیویارک یانکیز کے 31 سالہ آؤٹ فیلڈر ڈیو ون فیلڈ نے پانچویں اننگز کے وسط میں وارم اپ گیند پھینکی جس سے ایک سیگل ہلاک ہو گیا تھا ، ون فیلڈ کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور جانوروں کے ساتھ ظلم کا الزام لگایا گیا۔