ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین کو پاگل کیوں قراردیا؟وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے کیاگیا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔
ہانیہ عامرنے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا"کیا پاگل انسان ہیں یار آپ۔"
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی مقبول ہیں،وہ عصرحاضر کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔
ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 17.1 ملین فالوورزرکھنے والی پہلی پاکستانی ہیں جنہیں دنیا بھر سے اتنے زیادہ صارفین فالو کر رہے ہیں۔