کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی،حتمی تاریخ سامنے آ گئی

Jan 10, 2025 | 17:28:PM

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ کبریٰ خان اورمرزاگوہررشیدکی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

خوبرواداکارہ جلد ہی اپنے قریبی دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں، ایک ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں محض اب افواہیں نہیں رہی ہیں،اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں، شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی۔

اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق سامنے آئی ہے،دوسری جانب ان افواہوں سے متعلق کبریٰ خان اورمرزاگوہررشید خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں،ان کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی ۔

مزیدخبریں