شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو باقاعدہ رجسٹر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشنز بھی تسلیم کر لیے جبکہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھیں۔
فی الحال الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم