نیلسن منڈیلا کا پوتا غیرقانونی ہتھیار، کار چوری کرنے کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں پولیس نے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مبوسو مینڈیلا سمیت پانچ افراد کو گاڑی چوری کرنے اوربغیر لائسنس کے آتشی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
جوہانسبرگ میٹرو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ثولانی فیلا نےخبر رساں ادارے انادولو کو بتایا کہ ٹیکٹیکل رسپانس یونٹ کی پولیس کو کار ٹریکنگ کمپنی سے چوری کی گئی گاڑی کے مقام کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔
اطلاع پر پولیس نے اس مقام کا دورہ کیا جو کہ جوہانسبرگ میں ہیوٹن اسٹیٹ میں سابق صدر کا گھر تھا تو ایک چوری شدہ سفید ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کو بدھ کی صبح اوکلینڈ جوہانسبرگ میں لوئس بوتھا ایونیو سے چوری کیا گیا تھا، گھر سے چار مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا اور انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فیلا نے مزید کہا کہ احاطے کی تلاشی کے دوران ایک غیر لائسنس یافتہ آتشی اسلح بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون اس گھر میں کرائے پر رہ رہی تھی اور وہ ان چاروں مشتبہ افراد سے واقف تھی۔
انہوں نے بتایا کہ چار مشتبہ افراد میں سے ایک منڈیلا کا پوتا مبوسو منڈیلا ہے۔ فیلا نے کہا کہ چوری کی گئی کارکو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ نے حکام کو ایٹم بم کی یاد دلا دی