ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Jan 10, 2025 | 18:20:PM

(24نیوز)ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ میں سری لنکا کے طلحہ عشرت کو شکست دے کر اپنے نام کرلی۔

کولمبو میں کھیلے گئے   تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں  محمد آصف نے سری لنکا کے طلحہ عشرت کو شکست سے دوچار کیا،ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیت لیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو تیسری سارک  سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ محمد آصف نے سنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،وزیراعظم نےمحمد آصف کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: مصباح کے بیٹے فہام الحق کی پی ایس ایل میں بھی انٹری ہوگئی

مزیدخبریں