حکومت نے جنوری کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی

Jan 10, 2025 | 18:31:PM
حکومت نے جنوری کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے جنوری کیلئے درآمدی لیکویفائد نیچرل گیس ( ایل این جی) کی نئی قیمت مقرر کر دی،اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

سوئی نادرن کیلئے قیمت میں کمی جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں اضافہ کردیا گیا،سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئےایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی، سسٹم پر ایل این جی 0.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔

 نوٹیفکیشن  می سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی۔ 

یاد رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت  12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پائپ لائن کی مرمت، کراچی کےعلاقوں میں گیس بندرہی