گورنر سندھ کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Jan 10, 2025 | 18:31:PM
گورنر سندھ کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں عالمی چیمپیئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں گورنر نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کی درخواست کی.

 گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا ایک قومی فخر ہے اور چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ بھارت میں ہونے والے تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان شریک نہیں ہو سکا تھا۔

کامران خان ٹسوری نے چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میچز میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ پاکستان بلائنڈ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے ٹیم کی کامیابیوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم اپریل میں پہلی بار بیرون ملک جائے گی، جہاں آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ہوگی۔

 اگلے ماہ چوتھی قومی ویمن بلائنڈ کرکٹ چیمپیئن شپ بھی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلائنڈ کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ہے اور بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

لاہور میں دنیا کا پہلا بلائنڈ کرکٹ اسٹیڈیم بنایا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ کونسل کے حوالے نہیں کیا گیا۔

 اس موقع پر پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان نثار علی نے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا اور کونسل کے عہدے دار سلمان بخاری، آصف عظیم اور طاہر بٹ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی