وزارتِ مذہبی امور نے نجی کمپنیوں کو حج کی بکنگ کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج کمپنیوں اور ان کی ذیلی کمپنیوں کو حج کی بکنگ کی اجازت دے دی ہے,کمپنیاں "سہولت کی فراہمی کے معاہدے" (SPA) کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں گی۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری سے 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گی جبکہ وزارت کی ویب سائٹ پر مختلف حج پیکیجز کی تفصیلات دستیاب ہیں جن میں نجی سکیم کا بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے لے کر ساڑھے 21 لاکھ روپے تک ہے۔
وزارتِ مذہبی امور اضافی سہولتوں کے حامل 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے حج پیکیجز کو "حج پالیسی فامولیشن کمیٹی" سے منظوری لینی ہوگی اور اس کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہوگا .
جبکہ 30 لاکھ سے زائد پیکیجز کے بیچنے یا خریدنے والوں کے معلومات FBR اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
نجی عازمینِ حج کو بکنگ کرتے وقت وزارت کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ "پاک حج" سے تصدیق کرنی ہوگی اور پیسوں کا لین دین کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ سہولت کا معاہدہ طلب کرنا ضروری ہے اور پیکیج کی سہولتوں کو اچھی طرح سمجھنا بھی لازم ہے۔
مزید پڑھیں:معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم