پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں،موٹروے بند ،شہریوں کو ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرارخان)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہونے پرموٹروے کو کئی مقامات سے بندکردیاگیا،موٹروے پولیس نے شہریوں کوہدایات جاری کردئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم (11) کو بند کر دیا گیاجبکہ ایم 3 کو بھی بندکردیا گیا،موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے شہریوں کو ہدایات کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،متبادل راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی شدت میں اضافہ،تعلیمی اداروں میں مزیدچھٹیوں کی افواہوں پر سیکرٹری سکولز کا اہم بیان