(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ، ڈالر278 روپے61 پیسے سے کم ہوکر 278روپے 58 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.18 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں یورو3 پیسے کمی سے 289.17 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 35 پیسے سستا ہوکر 346.33 روپے ،سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر کمی 74.55 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.30 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شدید سردی،تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟سیکرٹری سکولز کا بیان آ گیا