سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کیلئے اہم خبر

Jan 10, 2025 | 21:15:PM
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی بچت سکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔

حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر 2سالہ منافع شروع کیا،3 سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے،6 ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔

ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں،سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ چھٹے منافع کے لیے یہ شرح 12.60 فیصد ہوگی۔

منافع ایک تا پانچ: ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر سالانہ منافع 5800 روپے مقرر ہے۔

منافع نمبر 6: ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر منافع 6300 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر