قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی طالبہ ہاسٹل میں جاں بحق 

Jan 10, 2025 | 21:17:PM
قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی طالبہ ہاسٹل میں جاں بحق 
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جوئیہ)قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی طالبہ ہاسٹل میں اچانک انتقال کر گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے کا واقعہ گزشتہ رات دو بجے گرلز ہاسٹل میں پیش آیا،حافظہ عفیفہ ستار کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھیں،طالبہ کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال شعبہ ایمرجنسی منتقل کیا گیا،شعبہ ایمرجنسی ذرائع کے مطابق طالبہ شعبہ ایمرجنسی آنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی ڈالر پر کاری ضرب،سستا ہو گیا

حافظہ عفیفہ ستار کا آج تھرڈ ایئر فائنل کا وائوا بھی تھا، طالبہ کا تعلق فیصل آباد سے تھا، ڈیڈ باڈی کو صبح چھ بجے والدین کے حوالے کر دیا گیا،طالبہ کے جاں بحق ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طالبہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال رات گئے شعبہ ایمرجنسی پہنچے تھے، جاں بحق طالبہ کی ڈیڈ باڈی پانچ گھنٹے شعبہ ایمرجنسی آئی سی یو میں موجود رہی۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی