سیالکوٹ میں شدید  دھند ،تمام  پروازیں منسوخ

Jan 10, 2025 | 22:34:PM
سیالکوٹ میں شدید  دھند ،تمام  پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ شہر و گردونواح گزشتہ 24 گھنٹے سے دھند کی لپیٹ میں ہیں،شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثرہے،سیالکوٹ لاہور موٹروے کو  ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث  ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں،ایئرپورٹ پر آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول کل پر منتقل ہو گیا،کل پروازوں کے نئے شیڈول کا اعلان موسمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولر احسان اللہ دوبارہ کبھی تیز بولنگ نہیں کرسکیں گے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا