انتظار کی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹگری کا اعلان کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 10کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی،ایونٹ انتظامیہ نے ڈرافٹ کیلئے پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹگری کا اعلان کر دیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں پاکستان ، آسٹریلیا ، انگلینڈ ،نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش و دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں،ڈائمنڈ کیٹگری میں پاکستان سے سرفراز احمد ،شعیب ملک، عامر جمال،محمد حسین عباس آفریدی ،خوشدل شاہ اور محمد علی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نئی ذمہ داری مل گئی
غیر ملکی کھلاڑیوں میں کریس گرین،الیکس کیری ،محمد نبی، حضرت اللہ زازئی، ڈیوڈ ملان،ایجیلو میتھیوز ،اندرے فلیچر، برنڈن کنگ ودیگربھی شامل ہیں۔
سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریلز کر دیا تھا یوں ڈرافٹ میں شامل ہوئے،ایونٹ کی ڈرافٹنگ 13جنوری کو لاہور میں ہو گی،ایونٹ میں ڈرافٹنگ کیلئے پلاٹینم کٹیگری کا اعلان ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولر احسان اللہ دوبارہ کبھی تیز بولنگ نہیں کرسکیں گے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا