زندہ رہنا مشکل تو مرنا مہنگا ہوگیا،قبر کا ریٹ 14ہزار 300روپے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسان زندہ رہتے ہوئے بہت سے دکھوں کا سامنا کرتا ہے،مگر موت کے ساتھ سارے غم ختم ہوجاتے ہیں ۔لیکن اب موت کے بعد بھی چین کا ملنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ اب کراچی کے تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں قبر کا ریٹ 14 ہزار 300 مقرر کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے قبر کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ یہ اقدام اسِ لئےاُٹھایا گیا ہے تاکہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندوں کی جانب سے جو شہریوں سے اضافی رقم وصول کی جارہی تھی اُس کا سلسلہ بند کیا جاسکے ۔
سوال یہ ہے کہ وہ غریب طبقہ جو 14 ہزار روپے دینے کی بھی اسطاعت نہیں رکھتا وہ تو ایک قبر بھی آفورڈ نہیں کرسکتا ۔یعنی غریب کو تو پہلے دو وقت کی روٹی پورے کرنے کی فکر کھائے جارہی تھی۔اب اُس کو یہ فکر بھی لاحق ہوگئی ہےکہ وہ مرنے کی صورت اپنی قبر کا انتظام کیسے کرے گا؟