انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی ویمن ٹیم ملائشیا روانہ

Jan 10, 2025 | 23:29:PM

(محمد حماد) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم  ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے براستہ دئبی  ملائشیا روانہ ہوئی۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کل دوپہر ملائشیا پہنچے گی،ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر  کومل خان  کریں گی،ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔ 

پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے،انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ  گروپ بی شامل ہیں،پاکستانی ٹیم  پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی،پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

کپتان کومل خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ہے،پلئیرز  بہترین کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں،کوچز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی،امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو نئی ذمہ داری مل گئی

مزیدخبریں