(24نیوز) کورونا وائرس سے 35 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہوگئی جبکہ 1828 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 793، سندھ میں 3 لاکھ 45 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 162، بلوچستان میں 27 ہزار 863، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 769، اسلام آباد میں 83 ہزار 513 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 935 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 815، سندھ میں 5 ہزار 583، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 353، اسلام آباد میں 782، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔