شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مودی سرکار بے خبر،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون شراب کے نشے میں دھت ہو کر سڑک پر نکل آئی اور ٹریفک کو روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیہا پولیس سٹیشن کے علاقے میں واقع بابا ہوٹل سے خاتون نے جی بھر کر شراب پی اور نشے میں دھت ہو کر سڑک پر آگئی۔ خاتون نے سڑک کے بیچ آکر ٹریفک کو روک لیا اور کئی گاڑیوں پر حملہ شروع کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5اوباش افراد کی گھر میں گھس کرخاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے خاتون کو سڑک سے ہٹانے اور ٹریفک کھلوانے کی کوشش کی تاہم کئی گھنٹے تک معاملہ لٹکا رہا۔آخر کار خاتون سب انسپکٹر نے شرابی خاتون کو دبوچ لیا اور اس کے گھر چھوڑ آئی۔ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 35 افرادجاں بحق۔۔1828 نئے کیسز رپورٹ