پی ڈی ایم ختم ہوچکی۔۔امن کے خواہش مند ہیں: شیخ رشید

Jul 10, 2021 | 11:14:AM

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نہیں 3 بارامریکا جائیں،عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔پی ڈی ایم ختم ہوچکی، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے۔

 شیخ رشید نےاپنے بیان  کہا ہے کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہشمند ہیں جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا ۔اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، بھارت سے 5 اگست کا قانون واپس لینے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا ،نالہ لئی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو رہا ہے، غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 35 افرادجاں بحق۔۔1828 نئے کیسز رپورٹ
 

مزیدخبریں