بارشیں شروع۔۔محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہورمیں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا، کینال روڈ،مال روڈ کے اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔رات کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!
اس کے علاوہ شکرگڑھ اورمضافات میں آندھی اور تیز بارش ہوئی ،گرمی کے ستائے شہری موسم انجوائے کرنے کے کئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن موسم گرم اور خشک رہے گابارش کاکوئی امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چترال میں3 بہنیں دریا میں ڈوب کر چل بسیں