ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل۔۔ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور ان پر تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور درندہ صفت شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے اس دوران خاتون ہاتھ جوڑ کر مسلسل معافیاں مانگتی دکھائی دیتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سی پی او حسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات دیئے جس کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ایئر پورٹ پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے حراست میں لیا ۔سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں،پولیس ایسےملزموں کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔
خاتون پرتشدد کرنےوالے ملزم حماد شاہ کو ائرپورٹ پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ سی پی او محمد احسن یونس نےویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈافسروں کو فوری کارروائی کےاحکامات دیئے۔سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں،پولیس ایسےملزموں کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔ pic.twitter.com/xNXJuLA5by
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 9, 2021
یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ حماد شاہ مانی شخص لڑکی کی طلاق کروا کر خود شادی کرنا چاہتا تھا اور خواہش پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کو گمنام ویڈیو ملی تھی لیکن مہارت کے ساتھ ٹریس کرتے ہوئے اسے دھر لیا اور ملزم کوحوالات میں بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع۔۔محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی