عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کر دی

Jul 10, 2021 | 12:44:PM

(24نیوز)شوگر سیکنڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی شوگر سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کردی ۔سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت کو بتا یا کہ شوگز ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، فیملی کی مخالفت کے باوجود عوام کو سستی چینی مہیا کی،نیب کے بعد وہی کیسز ایف آئی کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی،ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کرہے ہیں جس پر افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی،عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی  فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور  عوام کو سستی چینی دی،میری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے  لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی ،زراعت اور فیکٹریوں کا کاروبار بند ہوچکا تھا  چین کو اسپیشل درخواست کرکے سستے بجلی گھر لگوائے نیب  کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو  میرے خلاف وہی کیسز دے دیئے گئے، مجھ پر  الزام ہے کہ  میں نے منصوبوں میں کمیشن کھائی  ایف آئی اے کو جواب دے چکا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:    بلاول بھٹو کا دورہ امریکہ،عدم موجودگی پر آصفہ بھٹو میدان میں اتریں گی

مزیدخبریں