جہلم: خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچیوں کی پیدائش

Jul 10, 2021 | 13:21:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں  ایک خاتون نے ہاں  بیک وقت 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ نوزائیدہ چاروں بچیاں اور ان کی ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں،چار بیٹیوں کی پیدائش پر والد اور والدہ دونوں بے انتہا خوش ہیں۔ 
واضح رہے نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہمارے پہلے دو بیٹے تھے اب  8 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطاء کیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چاروں بچیاں صحت مند ہیں۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کر دی

مزیدخبریں