مریم نواز کے بیٹے کا رشتہ طے ۔۔ لڑکی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Jul 10, 2021 | 14:46:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق چیئرمین  نیب سیف الرحمان کی بیٹی سے طے پا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے، اس سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کریں گے تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث کیپٹن(ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردیں تاکہ اپنے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرسکیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت  بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید الضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ؟ اہم خبر آگئی
 

مزیدخبریں