پاک انگلینڈ  کے درمیان دوسرا ون ڈے  تاخیر کا شکار 

Jul 10, 2021 | 15:27:PM
پاک انگلینڈ  کے درمیان دوسرا ون ڈے  تاخیر کا شکار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج تین بجے شروع ہو نا تھا بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی  بارش کے باعث ٹاس نہیں ہو سکا، لندن کا موسم ابر آلود ہے اور مزید بارش کا امکان بھی ہے۔

اب امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ٹاس سوا تین بجے ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے تک ہو سکتا ہے ۔یاد ہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو نہایت ہی افسوسناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی ٹیم 35 اوورز میں محض 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، اس ہدف کو انگلینڈ کی جانب سے صرف 21 اوورز میں عبور کر لیا گیا ۔

دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم اب بارش کے باعث میچ کو ایک گھنٹے بعد شروع کیا جائے گا۔دوسرے ون ڈے میں لارڈز میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔انگلینڈ کو3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    اسلام آباد تشدد کیس کا پانچواں ملزم عدالت میں پیش