پنجاب حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے:فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔عوام میں ڈینگی سے بچنے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
سیالکوٹ میں انسداد ڈینگی سمینار سے خطاب کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اصل انفارمیشن منسٹر, لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں۔ حکومتی اقدامات پہنچانے میں سب سے اہم رول ایل ایچ وی کا ہے. ہماری بہنیں گھر گھر پولیو, ڈینگی ,ملیریا سمیت تمام بیماریوں کے تدارک کیلئے صحت کا پیغام پہنچا رہی ہیں. حکومت پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کا حق دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں. ان کے مسائل کے حل کیلئے میں آپ کی وکیل ہوں، خواتین کو معاشی طور بااختیار بنائے بغیر سماجی ناہمواریوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کر دی