فضائی سفر کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے

Jul 10, 2021 | 16:27:PM

(24نیوز)جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے تھا اب طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگاپی آئی اے سیمت دیگر نجی ائیر لائنز نے کرائے دگنے سے بھی زیادہ کردئیے 
کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 13 ہزار  روپے کردیا،ائیر لائن  نے کرائے بڑھا کر کراچی اسلام آباد  کا رٹرن کرایابھی 25 ہزار روپے کر دیاائیر لائنز نے کراچی لاہور کا رٹرن کرایہ بھی 25 ہزار روپے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے تاخیر کا شکار

مزیدخبریں