(24 نیوز) چیئرمین نادراطارق ملک نے ریجنل ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پربدعنوانی میں ملوث39 ملازمین کومعطل کر دیا۔طارق ملک نے نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور موثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کے ہنگامی دورے کئے اور سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے بیٹے کا رشتہ طے ۔۔ لڑکی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں