آزاد کشمیر الیکشن میں فوج اوررینجرز کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخا بات کے دوران فوج اوررینجرز کو پولنگ سٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی ضروری ہے، انتخابات کے موثر انعقاد کے لئے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباﺅ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے بیٹے کا رشتہ طے ۔۔ لڑکی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے کہا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے کام کو دلجمعی سے کریں اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائیں، ہمارے لئے یہ ایک چیلنج ہے جسے ہم نے موثر انداز میں انجام دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید الضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ؟ اہم خبر آگئی