(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جار ی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 اور جیمز ونس نے 56 رنزبنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ بریڈن کرسن نے 31، گریگوری نے 40 رنز اور اورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 5 وکٹیں اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کیلئے تشویشناک خبر