پاکستان افغان امن عمل کاسہولت کارہے ضمانتی نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

Jul 10, 2021 | 17:48:PM

(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پاکستان افغان امن عمل کاسہولت کارہے ضمانتی نہیں،ہماراافغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں،افغان عوام نے اپنے فیصلے خودکرنے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کاسہولت کارہے ضمانتی نہیں،افغانستان نے کیسے آگے بڑھناہے فیصلہ افغان عوام نے کرناہے،امریکی فوج کاانخلا 31اگست تک مکمل ہوجائےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان خلوص نیت سے اپناکام کررہاہے،ہماراافغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں،افغان عوام نے اپنے فیصلے خودکرنے ہیں،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ 20سال سے بندوق سے افغان مسئلہ حل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری ملازمین کو عید الضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی ؟ اہم خبر آگئی
میجر جنرل بابرافتخار نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل کونیک نیتی کیساتھ آگے بڑھایا،افغان امن عمل میں پاکستان کاکلیدی کردارہے، افغان مسئلے کاحل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سول وارہوئی توکسی کابھلانہیں ہوگا، ہم نے پہلے ہی بارڈرپرباڑلگاناشروع کردی تھی،بارڈرپرباڑلگانے کاکام 90 فیصدمکمل ہوچکاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افغان مسئلے کاحل نہ نکلاتوپاکستان پراثرپڑسکتاہے،افغانستان کوبھی بارڈرپرانتظامات کرنے چاہئیں تھے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ سب کوپتہ ہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں ہے،افغان حکومت سے کئی باریہ معاملہ اٹھایا،حالات خراب ہوئے توافغان مہاجرین کے آنے کاخدشہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ اپنی سرزمین کوکسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے کا رشتہ طے ۔۔ لڑکی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مزیدخبریں