(ما نیٹر نگ ڈیسک) با لی وڈ ادا کا ر عامر خان اور فلم پروڈیوسر کرن راؤ کی طلاق کے بعد ان کی رومانوی تصویر پر مدا حوں کو بھی جھٹکا لگ گیا کہ ابھی تو طلا ق ہو ئی اور اب پھر دونوں کی رومانس بھری تصویر شیئر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے تین جولائی کو طلاق کی تصدیق کی تھی اور میڈیا کو بتا یا کہ وہ طلاق کے باوجود مشترکہ والدین بن کر زندگی کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے 10 سالہ بیٹے آزاد خان کی مل کر پرورش کریں گے۔دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اجے دیو گن کا ذاتی با ڈی گارڈ کو سر پر ائز
عامر خان کے فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے 9 جولائی کو ان کی آنے والی میگا بجٹ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کی گئی، جس میں عا مراور کرن راؤ خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں۔
یا د رہے کہ اس تصویر کو پہلے ’لال سنگھ چڈھا‘ کے اداکار ناگا چیتنیا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور بعد میں عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔
تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا اور عامر خان اور کرن راؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی مگر دونوں 'لِو اِن ریلیشن شپ' ہیں۔
یا د رہے کہ لِو اِن ریلیشن شپ' بھارت میں قانونی ہے، اس کے تحت کوئی بھی بالغ مرد اور عورت ایک ساتھ شادی کیے بغیرایک دوسرے کی رضامندی کے ساتھ بچے بھی پیدا کرسکتے ہیں، اس معاہدے کے تحت جوڑے کبھی بھی الگ ہوسکتے ہیں اور علیحدگی پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔
دونوں کو تصویر میں ایک ساتھ دیکھ کر بعض لوگوں نے عامر خان کو پیش کش کی کہ وہ ان کی چھوڑی ہوئی سابق بیویوں سے شادی کریں۔کچھ صا رفین نے عا مر خان اور کرن را ئو کے اس اقدا م کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نے شوہر اور ننھی بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کر دی