(24 نیوز)ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزادکررہے ہیں ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں جاری ہیں ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ چاند کی رویت کیلئے اجلاس شروع ہو چکا ہے ،تمام شہادتوں کو دیکھنے کے بعد اعلان کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ نہ پہلے اعلان میں تاخیر کی گئی اورنہ آج کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذو الحج کاچاند نظرنہیں آیا،عیدقرباں کب ہو گی؟ اہم اعلان