بہت جلد پاکستان موبائل ایکسپورٹ کرنیوالا ملک بن جائیگا۔ رزاق داﺅد
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہا کہ پاکستان اگلے سال موبائل فون برآمدکرنے والا ملک بن جائے گا ، اس سال یارن کی برآمد میں کمی ہوئی جو اچھی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داﺅد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد کو اب ایک نئی جدت کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اترنا ہوگا، ہم صنعتکار کو اب اس مارکیٹ تک لے جانا چاہتے ہیں جہاں پہلے نہیں تھے ، حکومت آپ کی ساری تجاویز پر عمل کرنے کیلئے تیار ہے ، صنعتکاروں کو ہر قسم کی مدد دینے کیلئے تیار ہوں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل کے خام مال پر مکمل زیرو ڈیوٹی کر دی ہے ، توانائی کے شعبے میں ٹیکسٹائل کو بجلی اور گیس میں ریلیف دیا ہے۔
وزیر اعظم نے خود پوچھا کہ ٹیکسٹائل پالیسی منظور کیوں نہیں ہوئی ، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر خزانہ سے اس پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ کا سب سے بڑا مطالبہ زیرو ریٹڈ کا ہے ، عید کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ دو اجلاس ہیں ان میں اس پر بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بے وفا نوجوان ترک خاتون کو شادی کیلئے پاکستان بلا کر غائب ہو گیا