کمال ہے کیساہراساں ہے کہ پتہ 10 دن بعدلگا، شہزاداکبر کا شہبازشریف کے بیان پر ردعمل 

Jul 10, 2021 | 18:55:PM

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ کمال ہے کیساہراساں ہے کہ پتہ 10 دن بعدلگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی شہزاداکبر نے کہاکہ شہبازشریف کا 10 دن بعد بیان آیا کہ انہیں ایف آئی اے نے ہراساں کیا،کمال ہے کیساہراساں ہے کہ پتہ 10 دن بعدلگا۔
شہزاداکبر نے کہاکہ سوال تو لکھ کر بھجوائے تھے جواب کا آج بھی انتظار ہے ،آپ ہر سوال کا جواب سلیمان سے پوچھیں کب تک دیں گے ؟

مزیدخبریں