(24نیوز)کرکٹر عمر اکمل کے گھر کے باہر لڑائی جھگڑے کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ عمر اکمل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کر کٹر عمر اکمل کی جا نب سے درج کروائی گئی ایف آئی آ ر میں کہا گیا ہے کہ شیخ علی تین نامعلوم ملزموں کے ساتھ گھر آیا، ملزموں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ملزموں نے شراب پی رکھی تھی اور نشہ میں دھت تھے۔
پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ چار ملزموں کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے اور ان کے میڈیکل کروائے جارہے ہیں۔ عمر اکمل نے گھر کے باہر لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج بھی ثبوت کے طور پر پولیس کو دے دی ۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خان نے کرن را ئو سے طلاق کے ایک ہفتہ بعد پھر دھماکہ کر دیا