پاکستان کی فوج اور سول ادارے 40 سال پہلے والے نہیں،ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں ، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ پاکستان کی فوج اور سول ادارے 40 سال پہلے والے نہیں،ہر قسم کے حالات کیلئے پاکستانی افواج اور ادارے تیار ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ طالبان بھی بیس سال پہلے والے طالبان نہیں ہیں ، افغان عوام جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کے ساتھ ہیں ،ان کاکہناتھاکہ ہماری یہی پالیسی ہے ہم افغانستان کے مسئلہ میں ملوث نہیں ہوں گے،ہم امن کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ امریکی بیسز نے افغانستان کو ہر طرف سے گھیر رکھا ہے ، ہوسکتا ہے طالبان افغانستان میں سیاسی حل کیلئے تیار ہو جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو اڈے دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی جارہی، بہتر تعلقات چاہتے ہیں، معید یوسف