(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان جو کچھ کر سکتا تھا وہ کیا،دنیا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کے اندرونی معاملات سے علیحدہ رہیں ،پاکستان کی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہورہی، ہم چاہتے ہیں افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو،ہم نے افغان امن عمل کیلئے اپنا پورا اثرورسوخ استعمال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان جو کچھ کر سکتا تھا وہ کیا،دنیا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان کاکہناتھا کہ افغانستان میں امن کیلئے کردار تو ہوگا لیکن جنگ کیلئے نہیں،پاکستان کی تمام سیاسی لیڈر شپ افغانستان کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فوج اور سول ادارے 40 سال پہلے والے نہیں،ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں ، شیخ رشید