(24 نیوز)اسلام آباد میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹی کااجلاس جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں،چاند7 بج کر57 منٹ تک دیکھا جا سکے گا ،محکمہ موسمیات نے کہاکہ چاند کی عمر 13 گھنٹے 34 منٹ ہے ۔
دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزادکررہے ہیں ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں جاری ہیں ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ چاند کی رویت کیلئے اجلاس شروع ہو چکا ہے ،تمام شہادتوں کو دیکھنے کے بعد اعلان کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ نہ پہلے اعلان میں تاخیر کی گئی اورنہ آج کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذو الحج کاچاند نظرنہیں آیا،عیدقرباں کب ہو گی؟ اہم اعلان