مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہو گا ،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ کشمیر کا سپہ سالار نواز شریف ہے ،نواز شریف سپہ سالار ہوتا ہے تو بھارتی وزیراعظم پاکستان آتے ہیں ،مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہو گا ،سلیکٹڈ کی گھر اور نہ گھر کے باہر عزت ہے ۔
شاردہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاشاردہ نے مجھے پوری زندگی کیلئے ساتھ جوڑ لیا ہے ،نواز شریف یہاں موجود نہیں لیکن ہر چہرے میں نواز شریف نظر آتے ہیں ،نواز شریف اور مریم نواز کی رگوں کشمیری خون ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دریا کے کنارے بیٹھے دعا کی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر ایک ہو جائیں ،کشمیر کا سپہ سالار نواز شریف ہے ،نواز شریف سپہ سالار ہوتا ہے تو بھارتی وزیراعظم پاکستان آتے ہیں ،مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہو گا ،سلیکٹڈ کی گھر اور نہ گھر کے باہر عزت ہے ،سلیکٹڈ کشمیر کا مقدمہ ہار کے آیا ، مودی کی جھولی میں پھینکا، سلیکٹڈ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد کہتا ہے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔
مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے پی ڈی ایم جلسے میں کہا تھا عمران خان جیسی سوغات کو جہاں سے لائے ہو وہاں لے جاو¿،عمران خان کی صورت میں سوغات عوام کے سر پر مہنگائی کی صورت میں ٹوٹی ہے ،لائی گئی سوغات آزاد کشمیر میں بھی آنا چاہتی ہے ، سی پیک پر آج پیزا والوں کا قبضہ ہے ،عمران خان کا نام آئے تو چینی آٹے کیلئے لوگوں کا قطاروں میں لگنا یاد آتا ہے ، رمضان میں ایک کلو چینی کیلئے لوگوں کو قطاروں میں لگایا گیا ،عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی اور کشمیر فروشی ہونا چاہئے ۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے 2018کا الیکشن چوری کر کے جیتا، آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں ،پاکستان میں آج بدترین قبضہ ہے ، صحافیوں کو مارا جا رہا ہے ،گھر میں گھس کر لاٹھیاں اور کسی کو دنیا سے اوپر بھیج دیتے ہیں ،ایسے لوگ کسی کو آزادی نہیں دلا سکتے ، نواز شریف کی قیادت میں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا ، غلام قادر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی، غلام قادر نے جواب دیا میرا ابھی دماغ خراب نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ مشہور جماعت ہے ،25جولائی کو آپ سب نے شیر پر مہر اور ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، جب تک رزلٹ نہ مل جائے کوئی گھر واپس نہ جائے ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ آپ نے دھاندلی کرنیوالوں کو گردنوں سے پکڑنا ہے ، دھاندلی والوں کی نظریں بیلٹ باکس پر ہوں گی، کاغذ پر رزلٹ لایا جاتا ہے تو 2 ہزار کی جگہ ایک صفر اور لگا دیا جاتا ہے ، مسلم لیگ اب مصلحت پسند نہیں رہی، مقابلہ کرنا سیکھ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ذی الحج کا چاند دیکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان