پاک سوزوکی کے بعد ٹیوٹا، کیا موٹرز اور ہنڈائے کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاک سوزوکی کے بعد ٹیوٹا، کیا لکی موٹرز، ہونڈا ایٹلس اور ہنڈائے نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈ ا ایٹلس نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سوک1.5 آر ایس ٹربو “ کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد قیمت 4.7 ملین سے کم ہو کر 4.56 ملین روپے پر آ گئی ہے۔
ہونڈا سویک 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ،اس کی نئی قیمت 3.614 ملین ہو گئی ہے۔
سوک اوریل 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 3.98 ملین سے کم ہو کر 3.86 ملین روپے پر آ گئی ہے۔
ہونڈا کی چند سال قبل مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی گاڑی ” بی آر وی “ کی قیمت بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم کر دی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 3.37 ملین روپے ہو گی۔
کیا موٹرز کی جانب سے بھی متعدد ماڈلز میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ایک ہزار سی سی انجن پر محیط ’ پکانٹو ‘ کی قیمت میں ایک لاکھ 27 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 2.05 ملین سے سستی ہو کر 1.92 ملین روپے پر آ گئی ہے۔
پکانٹو کے ایم ٹی ورژن کی قیمت میں ایک لاکھ 18 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 1.78 ملین روپے ہو گی۔
گاڑیوں کی مارکیٹ میں دھوم مچانے والی ’ کیا سپورٹیج “ بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک سستی ہو گئی ہے ،سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 5.27 ملین، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 4.78 ملین اورسپورٹیج کا الفا ماڈل 4.29 ملین روپے میں فروخت کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سورونٹو اے ڈبلیو ڈی کی قیمت آٹھ ملین سے کم ہو کر 7.8 ملین روپے پر آ گئی ہے۔
ہنڈائے نشات کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ہنڈائے ٹسکان اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹ کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 5.47ملین سے کم ہو کر 5.6 ملین روپے پر آ گئی ہے۔اسی طرح ہنڈائے الینٹرا 4.05 ملین روپے سے کم ہو کر 3.9 ملین پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیاکے10 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری