امریکا نے اپنی ذمہ داریوں سے قطع نظر افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کیا :چینی وزارت خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے افغانستان سے امریکی انخلاپر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اخلاقی مظاہرہ ہو یا مفاد پرستی، امریکا نے ہمیشہ مفاد پرستی کو ترجیح دی ،امریکا نے اپنی ذمہ داریوں سے قطع نظر افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کیا،عجلت میں فوجی انخلاسے افغان عوام اور خطے کے ممالک مشکلات کا شکار ہو گئے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے مزید کہاہے کہ امریکا اپنی نام نہاد آزادی دنیا کے دیگر ممالک پر زبردستی تھوپنے کی کوشش کرتا رہا ہے،امریکا نے آزادی اور جمہوریت کے نام پر مختلف خطوں میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ، امریکی کوشش کا نتیجہ تنازعات، جنگ، دہشتگردی اور دیگر مسائل کی شکل میں نکلا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا نے اپنی ذمہ داریوں سے قطع نظر افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کیا،عجلت میں فوجی انخلاسے افغان عوام اور خطے کے ممالک مشکلات کا شکار ہو گئے ،ترجمان کاکہناتھا کہ امریکا کے اس عمل نے اس کے منافقانہ چہرے کو عیاں کردیا ہے ،امریکا نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لبادے میں اپناچہرہ چھپا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیاکے10 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری