(24 نیوز) وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز گڑھی خدابخش میں ادا کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں عید کی نماز پڑھی
سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی۔ احسن اقبال نے نارووال جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نمازعید ادا کی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گالی گلوچ کے کلچر کو بڑھا دیا، احسن اقبال نفیس آدمی ہیں، ان کا گھیراؤ ہوا، عمران خان ایسے ٹرینڈ کو پروموٹ کر رہے ہیں، ان کا اپنا گھر سے نکلنا بھی محال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق خاتون اول کابینہ بناتی رہی، پنجاب کا سی ایم رکھوا دیا، ایم کیو ایم کیساتھ طے شدہ معامالات پورا کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں عید کی نماز پڑھی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، قریبی عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میاں محمد شریف، بیگم شمیم اختر، بیگم کلثوم نواز اور میاں عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔