ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملکہ کوہسار مری میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد، حیدرآباد، بھکر، راجن پور، ڈیرہ بگٹی، لوئر دیر، باجوڑ میں بھی بادل برسے۔
دادو میں کھیر تھرپہاڑی سلسلے میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، کاچھو میں بارشوں کے بعد کاشتکاروں کا خوشی کا اظہار، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔