بس بہت ہوگیا: احسن اقبال جیسے حملے پر وفاقی وزیر کا بڑا بیان آگیا

Jul 10, 2022 | 11:58:AM
وفاقی وزیر توانائی،خرم دستگیر خان،احسن اقبال،حکومت،معیشت
کیپشن: اگست تک خام تیل سستا رہا تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے۔

 گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے، عمرانی حکومت نے ملک کی معیشت اور صوبوں کے معاملات خراب کیے، 4 سال کا ترقی کا قحط اب ختم ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات کی وارننگ

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے، لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے،عید کے دنوں میں بھی بہتری رہے گی، جس طرح جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا چیلنج درپیش تھا وہ اب نہیں ہے، اگست کے مہینے تک اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عوام نے جو ووٹ ڈالے تھے اسکی عزت ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے کارکنوں کی فاشسٹ حکومت نے تربیت کی ہے، احسن اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، احسن اقبال نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی ہدایت پر عمل کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر احسن اقبال جیسے حملے برقرار رہے تو ن لیگ کے کارکن بھی ایسا ہی کریں گے، ہماری سیاست سے ڈاکو ،چور اور غدار کے لفظ نکل جانے چاہئیں۔