قومی ٹیم نے سری لنکا میں عید الاضحیٰ کیسے منائی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا پر جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں انہوں نے کولمبو میں نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے پرجوش طریقے سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی، کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا کب ہوگا ؟؟تاریخ آگئی
کھلاڑیوں عید کی مصروفیات کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے، جسے کرکٹ شائقین نے بے حد سراہا۔
Eid Mubarak from Colombo ????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 10, 2022
The players offer Eid-ul-Azha prayers at the team hotel.#EidAlAdha pic.twitter.com/03dzJD86kM
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم آج پریکٹس سیشن کا باقاعدہ آغاز کرے گی، یاد رہے کہ گذشتہ روز سری لنکا میں جاری مظاہروں اور کشدگی کے باعث پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا کے آغاز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف ممبر کورونا کا شکار ہوگئے تھے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔
اس سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔